پارکنگ نہ ہونے سے دکاندار اور گاہک گاڑیاںبازار کے اندر کھڑی کر دیتے ہیں

پارکنگ نہ ہونے سے دکاندار اور گاہک گاڑیاںبازار کے اندر کھڑی کر دیتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اپنے نامہ نگار سے) نولکھا بازار جو ایک سو تیس دکانوں پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ راجہ مارکیٹ اور لنڈا بازاربھیہے۔ان تمام بازاروں میں کل دکانوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر جاتی ہے مگر اس تمام علاقہ کے لیئے پارکنگ سٹینڈ کی سہولت سرے سے موجود نہیں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار اور گاہک اپنی گاڑیاں بازار کے اندر ہی کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام اور گردوغبار رہنا معمول کی بات بن چکی ہے۔ذرائع کے مطابق پارکنگ کے حوالے سے انتظامیہ کو تاجران نے کئی بار درخواست دی ہے مگر ان کی درخواست پر اب تک کوئی عمل نہیں ہو سکا۔