ہانگ کانگ اوپن سکوائش ٹورنامنٹ ‘چار پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے

ہانگ کانگ اوپن سکوائش ٹورنامنٹ ‘چار پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کے چار کھلاڑی رواں ماہ شیڈول ہانگ کانگ اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ چمپئن شپ 21 سے 24 مئی تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کیلئے 25 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری عامر نواز کے مطابق ناصر اقبال، طیب اسلم، محمد ثاقب یوسف اور ساجد خان چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ناصر اقبال کو چمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں رکھا گیا ہے اور وہ تھرڈ سیڈ انگلش پلیئر ایڈرین کے خلاف ابتدائی میچ سے مہم شروع کریں گے۔ طیب اسلم، ثاقب یوسف اور ساجد خان کو مین راﺅنڈ تک رسائی کیلئے کوالیفائنگ مرحلہ عبور کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی کھلاڑیوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔
، امید ہے کہ وہ بہترین نتائج کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔