ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ‘بھارتی ٹیم شرکت کیلئے 21 مئی کو ہالینڈ روانہ ہو گی

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ‘بھارتی ٹیم شرکت کیلئے 21 مئی کو ہالینڈ روانہ ہو گی

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 21 مئی کو ہالینڈ روانہ ہو گی۔ ٹورنامنٹ 31 مئی سے ہالینڈ میں شروع ہو گا جس میں عالمی چمپئن آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ اے میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا،بلجیم، انگلینڈ، سپین اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 31 مئی کو بیلجیئم،کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی