پاکستان رگبی ٹیم کا تر بیتی کیمپ لاہور میں شروع

پاکستان رگبی ٹیم کا تر بیتی کیمپ لاہور میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) اے فائیو این ویسٹ ایشیا ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان رگبی ٹیم کا تر بیتی کیمپ ہیڈ کوچ راجر کومبس کی نگرانی میں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں شروع ہوگیا۔ اے فائیو این ویسٹ ایشیا (ڈویڑن تھری) کا میزبان لاہور ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان،بھارت، ازبکستان اور لبنان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اگلے ماہ کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی رگبی ٹیم کے کیمپ میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ہیڈ کوچ راجر کومبس نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائیں، رگبی کی ڈرلز کروائیں اور لیکچرز دیئے۔ 15 سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 24 رکنی ٹیم کا اعلان جون کے پہلے ہفتے کیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ راجر کومبس کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے متوازن ٹیم تشکیل دیں گے۔ لبنان، بھارت اور ازبکستان کی ٹیمیں اچھی ٹیمیں ہیں اچھے مقابلے کیلئے محنت کی ضرورت ہے اور لڑکے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی مینجنگ کمیٹی کے انچارج رضوان ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ تمام ٹیموں نے اپنی شرکت کنفرم کردی ہے۔
 اور ٹورنامنٹ کو بہترین طریقے سے منعقد کرنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔