روس سے 51ارب ڈالر سرمائے کی منتقلی

روس سے 51ارب ڈالر سرمائے کی منتقلی

ماسکو(اے پی پی) رواں سال کے پہلے چار ماہ میں روس سے 51ارب ڈالر کے سرمایہ کی منتقلی ہوئی ۔ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری تااپریل 2014ءکے دوران روس سے باہر سرمائے کے بہاﺅ میں تیزی آئی جس کی بڑی وجہ یوکرین کے معاملے پر مغرب کی طرف سے پابندیاں عائد کئے جانا ہے۔ یورپین سنٹرل بینک کے صدر ماریو ڈراگی کے مطابق یوکرین بحران کے آغاز کے بعد سے روس سے تقریباً 160ارب یورو (220ارب ڈالر) باہر لیجائے گئے ہیں۔

    (hma/tar/rmq 1420:14)

مزید : کامرس