مظفرآباد:کوآپریٹو بینک کے ذریعے قرضوں کے اجراءکا مطالبہ زور پکڑ گیا

مظفرآباد:کوآپریٹو بینک کے ذریعے قرضوں کے اجراءکا مطالبہ زور پکڑ گیا

 مظفرآباد ( اے این این )کوآپریٹو بینک کے ذریعے قرضوں کے اجراءکا مطالبہ زور پکڑ گیا، ماضی میں اس بینک نے بیروزگاری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عوامی، سماجی، کاروباری حلقوں نے وزیر ٹرانسپورٹ و امداد باہمی طاہر کھوکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ کوآپریٹو بینک کے ذریعے فی الفور دوبارہ نوجوان اور تاجروں کو کاروبار کے لیے قرضے دیئے جائیں تا کہ وہ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق کوآپریٹو بینک جو 2001ءسے مکمل غیر فعال ہے کا قلمدان حال ہی میں حکومت کے انتہائی متحرک وزیر طاہر کھوکھر کو سونپا گیا ہے جن سے توقعات پیدا ہو رہی ہیں کہ ایک تباہ حال قومی ادارہ دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

مزید : کامرس