جنوبی کوریا :بےروزگاری کی شرح میں اضافہ

جنوبی کوریا :بےروزگاری کی شرح میں اضافہ

سیﺅل (اے پی پی) جنوبی کوریا میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔اپریل کے مہینے میں بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور یہ شرح 3.7 رہی جو کہ مارچ میں 3.5 فیصد پر تھی۔ جنوبی کورین محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ اپریل میں نئی پیدا کردہ ملازمتیں 581000 تھیں جو کہ فروری میں 835000 اور مارچ میں 649000 تھیں۔ جنوبی کوریا کے ہول سیل اینڈ ری ٹیل بزنس نے اپریل میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے اور 182000 سے زائد افراد کی خدمات حاصل کیں۔

 رپورٹ کے مطابق 15 سے 29 سال کی عمر کے بے روزگاروں کی شرح اپریل میں 10 فیصد رہی جو کہ مارچ میں 9.4 فیصد پر تھی۔

(hma/tar/ama 1122:14)

مزید : کامرس