برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا(آن لائن)سائنسدانوں نے ایک نظام تیار کیا ہے جس کے ذریعے برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ڈینگی کے حوالے سے حکام کو پیشگی اطلاع دی جا سکے گی۔سائنس جرنل دی لینسٹ انفیکشیئس ڈیزیزز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران برازیل میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق برازیل کے تین شہروں ناتال، فورتالزہ اور ریسیفی میں ڈینگی کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔واضح رہے کہ بارہ جون سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے تقریباً دس لاکھ افراد برازیل کے بارہ شہروں میں پہنچیں گے۔
برازیل میں سنہ 2000 سے لے کر 2013 تک 70لاکھ ڈینگی کیسز سامنے آئے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق بریزیل کے شہر برازیلیا، کویابا، کوریتیبا، پورتو الیگرے اور ساو¿ پولو میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن شہروں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے وہاں پر خدشہ ہے کہ میچ دیکھنے والے لوگ جب واپس جائیں گے تو اس وقت ان کو ڈینگی ہو گیا ہو گا۔