8 رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرےگی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ 8 رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ چمپئن شپ 21 مئی سے قازقستان کے شہر آستانہ میں میں شروع ہوگی۔8 رکنی ٹیم میں غلام حسین، فیصل ظہیر، ذیشان علی، عابد، طاہرمحمود ، احسن عباسی، نجیب اللہ اور ساجد شامل ہیںجبکہ کرنل اصغر بودلہ کو منیجر، ناصر کو اسسٹنٹ منیجر اور جاوید خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی 23 مئی کو قازقستان کے لئے رووانہ ہونگے۔ اور امید ہے کہ قومی ٹیم چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔