سری لنکن ٹیم اپنا تیسرا پریکٹس میچ آج سسکس کی ٹیم خلاف کھیلے گی

سری لنکن ٹیم اپنا تیسرا پریکٹس میچ آج سسکس کی ٹیم خلاف کھیلے گی


لندن(اے این این ) انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے سری لنکن ٹیم اپنا تیسرا پریکٹس میچ (آج )اتوار کو سسکس کی ٹیم خلاف کھیلے گی ۔ تین پریکٹس میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی20کرکٹ میچ کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ 20مئی کو شیڈول ہے ۔ اس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ22 مئی، دوسرا 25 مئی، تیسرا 28 مئی، چوتھا 31 مئی اور سیریز کا 5 واں اور آخری ایک روزہ میچ3 جون کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ایک پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 5 سے 8 جون تک کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12سے 16 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 جون تک کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی