اینگرو پول کارپوریشن کا مقصد خواتین کی معاشی حالت میں بہتری ہے، لیون ایس واسکن

اینگرو پول کارپوریشن کا مقصد خواتین کی معاشی حالت میں بہتری ہے، لیون ایس ...

کراچی(این این آئی)اینگرول کارپوریشن کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے دیہی علاقوں کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پہلا منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔ آئندہ بھی ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ سندھ و بلوچستان کے ریجنل ڈائریکٹر لیون ایس واسکن نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے تحت امریکی عوام نے پاکستان کے دیہی علاقوں کے کسانوں اور خاص طور پر خواتین ڈیری فارمرز کے لئے جدید آلات فراہم کررہے ہیں۔ تقریب میں اینگرو کارپورشن کے صدر علی انصاری نے کہا اب تک اس منصوبے کے تحت انیس ہزار سے زائد کسانوں خصوصا خواتین کی بڑی تعداد کے معاشی حالت بہتر ہوئی ہے۔ اینگرو کارپوریشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ اس منصوبے میں کرادار ادا کریں۔

مزید : کامرس