سوئی گیس ملازمین کیلئے میڈیکل کیمپ

سوئی گیس ملازمین کیلئے میڈیکل کیمپ

  (پ۔ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملازمین کیلئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سنٹرل ورک شاپ مانگا اور سنٹرل بیس سٹور مانگا میں 1 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاںایگزیکٹو افسران سمیت تمام ملازمین نے بڑی تعداد میں میڈیکل چیک اپ کروایا میڈیکل کیمپ میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جن میں چیک اپ کے لئے آنے والوںکا ڈیٹا انٹری ، بلڈپریشر ، شوگر، ہیپاٹائیٹس بی۔ سی، بون سکین ، پی ایف ٹی ، آنکھوں کا معائنہ کے علاوہ سیفٹی آگاہی کا کیمپ بھی لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ کی تقریب میںفرخ مجید بالا (چیف انجینئر ایچ ایس ای) ، معظم ہمدانی (ایگزیٹو انجینئر ایچ ایس ای )، ڈاکٹر ہما،   کاشف بٹ (سینئر انجینئر ایچ ایس ای)، فہد طارق (ای ای پی)، رضوان شمسی (ای ایس او)، اسماءمقبول( انجینئر ایچ ایس ای)، محمد ہاشم ( انجینئر ایچ ایس ای) نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1