اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر، یو رو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر، یو رو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( آن لائن) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر، یو رو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.15 روپے سے بڑھ کر 99.20 روپے اور قیمت فروخت 99.35 روپے سے بڑھ کر 99.40 روپے ہوگئی اسی طرح 75 پیسے کے نمایاں اضافے سے یورو کی قیمت خرید 135.25 روپے سے بڑھ کر 136 روپے اور قیمت فروخت 135.50 روپے سے بڑھ کر 136.25 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 166 روپے سے بڑھ کر 166.50 روپے اور قیمت فروخت 166.25 روپے سے بڑھ کر 166.75 روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو روپے کی قیمت یواے ای درہم کی قدر بھی 5 پیسے بڑھ گئی جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.15 روپے سے بڑھ کر 27.20 روپے ہوگئی تاہم سعودی ریال کی قدر میں 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.65 روپے سے کم ہوکر 26.60 روپے ہوگئی۔#

مزید :

کامرس -