سابق کیوی بیٹسمین کے انکشافات نے مشکوک کرکٹرز کی نیندیں حرام کردیں

سابق کیوی بیٹسمین کے انکشافات نے مشکوک کرکٹرز کی نیندیں حرام کردیں

لندن(آن لائن) سابق کیوی بیٹسمین لو ونسنٹ کی جانب سے تازہ انکشافات نے مشکوک کرکٹرز کی نیندیں خرام کردیں ۔مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 12کھلاڑی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی زد میں آگئے ،اسپاٹ فکسنگ میں جرمانوں کے ساتھ کرمنل کیس بھی بنائے جانے کا امکان ہے،انگلش کاو¿نٹی کے ایک کھلاڑی اور پاکستان کے سابق انٹرنیشنل پلیئر معلومات چھپانے کے الزام کی زد میں ہیں، کیوی اوپنر نے ناجائز کمائی کی کرپٹ کرکٹرز تک رسائی کیلیے بینکوں کے استعمال کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا،مزید شواہد کی کھوج لگا کر ایشین مافیا تک پہنچا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق لو ونسنٹ نے آئی سی سی کو معلومات فراہم کرکے پنڈورا باکس کھولا دیا تھا۔سابق کیوی اسٹارکی جانب سے انکشافات کے بعد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 12کرکٹرز آئی سی سی اینٹی کرپشن کے ریڈار میں آچکے ہیں،ان پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے یا پھر معلومات چھپانے کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز ہوچکا، قصور وار ثابت ہونے پر جرمانوں کے ساتھ کرمنل کیس بھی بنائے جانے کا امکان ہے،انگلش کاو¿نٹی کے ایک کھلاڑی اور سابق انٹرنیشنل پاکستانی پلیئرمعلومات چھپانے کے الزام کی زد میں ہیں،ونسنٹ نے ناجائز کمائی کرپٹ کرکٹرز کے اکاو¿نٹ میں منتقل کرنے کیلیے بینکوں کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتا دیا۔

، رقوم کی ترسیل کا تصویری ریکارڈ مرتب ہونے کی وجہ سے مزید شواہد کی کھوج لگ کر اس ایشین مافیا تک پہنچا جاسکے گا جو بھارت میں بیٹھ کر کروڑوں ڈالر کے کالے دھندے کی باگ ڈور سنبھالتا ہے۔لوونسنٹ کی فراہم کردہ معلومات سے کرکٹرز کو ایک بار جال میں پھانس لینے کے بعد دباو¿ میں لانے اور بلیک میل کرنے کے طریقوں کا بھی انکشاف ہوا، ایک مرتبہ جھانسے میں آنے والے کھلاڑی کو فٹنس اور ٹیم کی حکمت عملی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر بھی مجبور کیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کی طرف سے لنکا شائر اور ڈرہم کاو¿نٹی کا2008میں کھیلا جانے والا میچ زیر تفتیش ہے،ٹوئنٹی20 کپ نارتھ ڈویڑن کے اس مقابلے میں لوونسنٹ شریک تھے، اسے بھارت میں 2 چینلز نے براہ راست نشر کیا تھا، آئی سی ایل کے بعد مختصر مدت کیلیے لنکا شائر کو جوائن کرنے والے سابق کیوی بیٹسمین نے 5گیندوں پر ایک رن بنایا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی