جرمنی ، ترکی اور اٹلی روس سے گیس کے بڑے خریدار رہے
ماسکو(اے پی پی)جرمنی ، ترکی اور اٹلی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں روس سے گیس کے بڑے خریدار رہے ۔ گیزپروم کے مطابق جنوری تامارچ کے دوران روس سے یورپ کو گیس کی برآمد میں 2.6فیصد سے 42.74ارب کیوبک میٹرز تک اضافہ ہوا۔
رشین اکاﺅنٹنگ سٹینڈرڈز کے مطابق مغربی یورپ کو گیس کی سپلائی میں اس عرصہ میں 7فیصد سے 35ارب کیوبک میٹرز اضافہ ہوا۔ جرمنی ، ترکی اور اٹلی نے سب سے بڑھ کر روسی گیس درآمد کی۔ وسطی یورپ کو گیس کی سپلائی میں 7.74ارب کیوبک میٹرز کمی آئی وسطی یورپ میں بڑے درآمد کنندگان پولینڈ، جمہوریہ چیک ، سلواکیہ اور ہنگری رہے۔
(hma/tar/rmq 1415:14)