اسلام آباد ٹینس لیگ 31 مئی کوکھیلی جائےگی

اسلام آباد ٹینس لیگ 31 مئی کوکھیلی جائےگی

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ٹینس لیگ31 مئی کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس جی سکس ، اسلام آباد میں میں کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپین شپ میں اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔اور ایک روزہ لیگ میں مینز سنگلز ، بوائز انڈر- 18 اور انڈر 14- کے مقابلے منعقد ہونگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی