پی ٹی آئی کااحتجاج دھاندلی کی جائز شکایت پر مبنی ہے ، ڈاکٹر شاہد صدیق

پی ٹی آئی کااحتجاج دھاندلی کی جائز شکایت پر مبنی ہے ، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور )پ ر (پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک ایک جائز شکایت پر چلائی جا رہی ہے کہ الیکشن میں زبر دست دھاندلی کی گئی اور اس میں مقامی چینل بھی پوری طرح ملوث رہا ہے۔پی ٹی آئی کے میڈیا سیل سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کا نجی چینل کے بارے میں موقف جائز ہے ا ور اس چینل نے عمران خان کے بارے میں بے بنیاد مہم چلائی ہے جس کا کوئی جوازنہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پیمرا کو آزادانہ طو ر پر کام کرنے نہیں دے رہی کیونکہ حکومت خود اس نجی چینل کیساتھ ملی ہوئی ہے اور وہ جانتی ہے کہ اسی چینل کیساتھ ملکر اس نے الیکشن میں دھاندلی کی تھی اور یہ چینل مسلم لیگ ن کے رازوں کا امین ہے جس کی وجہ سے اس چینل کا ساتھ دینا حکومت کی مجبوری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1