ملک میں بارشوںکی وجہ سے کپاس کی فصل میں تاخیر ،روئی کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں بارشوںکی وجہ سے کپاس کی فصل میں تاخیر ،روئی کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ملک میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث کپاس کی فصل میں تاخیر دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ایک بار پھرروئی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں ہفتہ کو فی من روئی کے نرخ میں100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔اس ضمن میں پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے ایگزیکٹوممبر احسان الحق نے بتایا کہ روئی کے بھاﺅ میں ایک سوروپے کے اضافے سے روئی کی نئی قیمت 6900روپے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاٹن زون میں حالیہ دنوں میں بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے کپاس کی فصل میں ایک ماہ کی تاخیر ہو گئی۔دوسری جانب کپاس کی آئندہ فصل کے پیشگی سودے بھی شروع ہو گئے ہیں اور سانگھڑ میں روئی کی 400 بیلز کے پیشگی سودے 7 ہزار روپے من کی سطح پر طے پائے جن کی ڈلیوری 15 جولائی کو ہوگی۔

مزید :

کامرس -