پاکستان کے سیاسی مسائل اور موجودہ صورتحال ایک روزہ سیمینار آج ہوگا
لاہور(ادبی رپورٹر) ادارہ مطالعہ تاریخ کے زیر اہتمام چھپنے والی بارہ جلدوں پر مشتمل کتاب پاکستان کی سیاسی تاریخ کے حوالے سے آج اتوار کو ایوان اقبال میں پاکستان کے سیاسی مسائل اور موجودہ صورتحال کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوگا۔ سیمینار کا افتتاحی سیشن صبح ساڑھے نو بجے ہوگا جس میں کلیدی خطاب ڈاکٹر مبشرحسن کا ہوگا۔خالد محبوب خطبہ استقبالےہ پےش کرےنگے سیمینار کے چار سیشن ہوں گے۔ پہلے سیشن میں سمیع اللہ ظفر ، پروفیسر سجاد نصیر ، خالد احمد ڈاکٹر یعقوب بنگش ، محمد مالک، حسین مجروح اور حسن جعفر زیدی گفتگو کریں گے۔ دوسرا سیشن بارہ بجے سے دو بجے تک جاری رہے گا اور اس سے راشد رحمن، ڈاکٹر سید جعفر احمد، ڈاکٹر محمد وسیم ، میر حاصل خان بزنجو،خادم حسین ، حمید گھانگرہ ، یوسف مستی خان اور حسن جعفر زیدی خطاب کریں گے۔ تیسرا سیشن تین بجے شروع ہوگا۔ اور اس سے ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ڈاکٹر مہدی حسین وجاہت مسعود، محمد عامر رانا، ڈاکٹر علی عثمان قاسمی، سمیع اللہ ظفر خطاب کریں گے۔ چوتھا اور آخری سیشن پانچ بجے شروع ہوگا۔ اور اس سے ڈاکٹر سعید شفقت پروفیسر سرفراز خان، حسین نقی علی جعفر زیدی، سلیم صافی، ڈاکٹر تیمور رحمن خطاب کریں گے۔ یارہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخی زاہد چوہدری اور حسن جعفر زیدی خطاب کرینگے۔