ذاتی مقاصد سے گریز کرتے ہو ئے ملکی مفاد کیلئے سیاست کی جائے،ثمینہ گھرکی

ذاتی مقاصد سے گریز کرتے ہو ئے ملکی مفاد کیلئے سیاست کی جائے،ثمینہ گھرکی

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کو سامنے رکھ کر سیاست کرنی چاہئے اور زاتی مقاصد کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے جب ملک کی باقی بڑی جماعتوں نے 11مئی کے انتخابات کو دھاندلی زدہ الیکشن قرار دینے کے باوجود قبول کر لیا تھا تو پھر اس کے باوجود ایک جماعت کی طرف سے صرف چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کروانے کا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے ایسی چیزوں کو بنیاد بنا کر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے سے گریز کرنا چاہئے پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی طرف سے ہونے والے مظاہروں کو جمہوریت کے خلاف ایک سازش تصور کرتی ہے اور سمجھتی ہے ۔کہ مظاہرے صرف اور صرف پاکستان میں جمہوریت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں ۔ثمینہ خالد گھرکی کامزید کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے ایسی صور ت حال میں احتجاج کی سیاست جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا باعث بن سکتی ہے آج وہ جماعتیں احتجاج کررہی ہیں جنہوں نے بحالی جمہوریت کی خاطر ایک بھی قربانی نہیں دی ہے جمہوریت کا استحکام ہی پاکستان کی مضبوطی کا راستہ ہے اور جمہوریت میں ہی پاکستان کی بقاء ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1