ٹی وی چینلز پر توہین آمیز پروگرام لمحہ فکریہ ہیں،پروفیسر عبدالستار حامد

ٹی وی چینلز پر توہین آمیز پروگرام لمحہ فکریہ ہیں،پروفیسر عبدالستار حامد

 لاہور(پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نےمیڈیا پر حضرت علیؓ اور سیدنا فاطمہؓ سمیت انبیاءکرام کی توہین پر مبنی شرکیہ قوالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام چینلز کے تمام پروگراموں کو حدود قیود کا پابند کیا جائے پاکستان کی نظریاتی شناخت ختم کرنے اور سیکولرازم کے فروغ کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز اور مختلف اخبارات میں بیٹھے ہوئے احساس ذمہ داری سے عاری اور دین بیزار لوگوں سے نجات حاصل کی جائے تا کہ اسلامی معاشرتی اقدار کو تحفظ مل سکے دریں اثناءمیاں محمود عباس ناظم اعلیٰ پنجاب نے سعودی عرب روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ٹی وی چینلز پر اس طرح کے توہین آمیز پروگرامز لمحہ فکریہ اور عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1