وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنا احسن اقدام ہے، عاصم اعوان

وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنا احسن اقدام ہے، عاصم اعوان
وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنا احسن اقدام ہے، عاصم اعوان

  

جنوبی افریقہ(ندیم شبیر سے) وقار یونس کو کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنے والے مختلف کلبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی لڑکوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اورلڑکوں نے روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا لینزیا ساﺅتھ کرکٹ کلب کے آل راﺅنڈر ملک عاصم اعوان نے کہا کہ پی سی بی کا یہ بہت اچھا قدم ہے اور اب ہمارے کرکٹرز کو بھی عقل آ جائے گی کھیلا کس طرح جاتا ہے کیوں کہ وقار یونس سے اچھا کوئی نہیں جانتا اور اب امید ہے کہ وہ اچھا کھیلنے والوں کو آگے لائیں گے اور نئے چہروں کو چانس دیں گے کیونکہ عوام اب تنگ آ چکے ہیں پرانے کھلاڑیوں کو دیکھ دیکھ کر اور سفارش کی بنا پر وہ مسلسل ٹیم کا حصے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہماری قومی ٹیم مسلسل ناکامیوں کی طرف گامزن تھی اور شاہد ہار ہی ہمارا نصیب بن چکی تھی کیوں کہ کھلاڑیوں میں جلد شکست مان لینا ہی ہار ہوتی تھی ملک عاصم نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں رہنے والے پاکستانی اب اس انتظار میں ہیں کہ کب ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے اور اچھا کھیل دیکھنے کو ملے جس کا ہم لوگ برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی انہیں زبردست عشائیہ دیا جائے گا جس کا ہم لوگ بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی