پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،میاں عرفان دولتانہ

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،میاں عرفان دولتانہ


لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے اس لئے اب احتجاج کی سیاست نہیں ہونی چاہیے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جلسے جلسوس کرکے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے،تحریک انصاف کے قائدین کی احتجاجی تحریک عوام نے مسترد کردی ہے اور اس جماعت کے جلسوں میں عوام شریک نہیں ہورہے ،عمران خان کب تک لوگوں کوپیسے د ے کرجلسوں میں لائیں گے ۔ملک کے مسائل آہستہ آہستہ حل ہورہے ہیں اورملک میں خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوچکاہے لیکن تحریک انصاف خوشحالی کے راستہ میں روڑے اٹکارہی ہے ،عمران خان کا اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ناکام ہوگیا اور فیصل آباد کا جلسہ بھی ناکام ہوگا ،عمران خان کے اب تنہارہ گئے ہیں ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1