فیس بک پر گستاخانہ مواد،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی احتجاجی ریلی

فیس بک پر گستاخانہ مواد،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی احتجاجی ریلی

  لاہور (پ ر)ملک کی تمام دینی جماعتوں کا انبیائِ کرامؑ و آل رسول اہلبیت عظامؓ کی (نعوذ باللہ) توہین کیخلاف احتجاج جاری ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سینکڑوں کارکنوں نے فیس بک پر گستاخانہ مواد ، انبیائِ کرام ؑ پر فلمیں و خاکوں کی نشریات کیخلاف لاہور ہوٹل سے احتجاجی ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان، حافظ شعیب الرحمن جے یو آئی (ف)کے راہنما مولانا محمد ماجد خان خاکسار تحریک کے راہنما ڈاکٹر شاہد نصیر ، جماعت اہلسنت کے راہنما علامہ عبد المصطفیٰ چشتی پی ڈی پی علماءونگ کے صدر قاری محمد حنیف حقانی اورحافظ یعقوب شا ہ نے کہا کہ اسلام کی مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملے انتہائی ناقابل برداشت ہیں اسلام و ملک دشمن طاقتیں ہماری اسلامی ، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پرحملہ آور ہیں جو تمام اسلام پسندوں و محب وطن عناصر کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود انبیاءِ کرام ؑ پر فلمیں و خاکے نشر کرنا توہین رسالت و کفر اورتوہین عدالت ہیں عدلیہ از خود نوٹس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1