بارہمولہ نشست پر انتخابی نتائج غیر متوقع ¾ شکست تسلیم کرتے ہیں سجاد غنی لون

بارہمولہ نشست پر انتخابی نتائج غیر متوقع ¾ شکست تسلیم کرتے ہیں سجاد غنی لون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر ( اے این این )سجاد غنی لون کی سربراہی والی پیپلز کانفرنس نے بارہمولہ نشست پر انتخابی نتائج کو غیر متوقع قراردیتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے لوگوں کا فیصلہ تسلیم کرلیا ہے ۔ شمالی کشمیر کی بارہمولہ نشست پر پیپلز کانفرنس (س)کے امیدوار سلام الدین بجاڑ کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی سربراہ سجاد غنی لون نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اگر یہ نتائج پیپلز کانفرنس کے لئے غیر متوقع تھے تاہم ہم لوگوں کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں۔ انہوںنے تمام ووٹروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سخت صورتحال کے باوجود بھی انہوں نے پارٹی کا ساتھ دیا جبکہ ان رضا کاروں کی کاوشوں کو بھی یاد کیا گیا۔
 جو انہوںنے انتخابی مہم کے دوارن ادا کی ۔عوام کو سب سے اعلی قرار دیتے ہوئے سجاد غنی لون نے کہا کہ جمہوری سماج میں لوگوں کا فیصلہ ہی سب سے مقدم ہوتا ہے اور ہمیں لوگوں کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہےی۔ سجاد غنی لون نے کہا کہ ہم لوگوں کے فیصلے کا جائزہ لینگے اور خود احتسابی کے عمل پر پیرا ہو کر مستقبل کے لئے حکمت عملی بھی ترتیب دیںگی۔

مزید :

عالمی منظر -