کینیا ،یکے بعد دیگرے بم دھماکے ،10ہلاک

کینیا ،یکے بعد دیگرے بم دھماکے ،10ہلاک

                                   نیروبی (آن لائن )کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 70 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ پہلا بم ایک منی بس میں جبکہ دوسرا نیروبی کے مرکز میں واقع گیکومبا مارکیٹ میں پھٹا۔ دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کی طرف سے کینیا میں حملوں کے انتباہ کے بعد سینکڑوں برطانوی سیاحوں کو ساحلی شہر ممباسا سے نکال لیا گیا ہے۔ برطانوی سیاحتی کمپنیوں نے اس ساحلی شہر کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

مزید : عالمی منظر