مزدور بچوں کےلئے شام کے اوقات میں کلاسز کے اجراءکا فیصلہ

مزدور بچوں کےلئے شام کے اوقات میں کلاسز کے اجراءکا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے بچہ مزدوروں،آﺅٹ آف سکول اور ڈراپ آﺅٹ بچوں کے لئے شام کے اوقات میںتعلیمی کلاسز کے اجراءکا فیصلہ کیا ہے اس اقدام کا مقصد غربت کی بنا پر تعلیم سے محروم بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایجوکیشن ووچر سکیم کے تحت ضرورت مند بچوں کو ان کے گھروں کے نزدیکی پارٹنر سکولوں میںشام کے اوقات میں میٹرک تک مفت تعلیم کی سہولت مہیا کی جائے گیان طالب علموں کی ماہانہ فیس کے علاوہ نصابی کتب پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن مہیا کرے گی س حوالے سے ضروری روڈ میپ کے تعین کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے صدر دفتر میںڈائریکٹر(ایجوکیشن وﺅچر سکیم )ملیحہ بتول کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں مختلف اضلاع میں فروغ تعلیم کے منصوبوںسے منسلک نو غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4