اسرائیل کو ایران سے تحفظ دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے، امرہکہ

اسرائیل کو ایران سے تحفظ دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے، امرہکہ

                                       واشنگٹن(این این آئی)امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری طاقت کے خوف سے بچانے کیلئے جو بھی ضروری ممکن ہوا ہم کرینگے،ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دینگے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایران جوہری معاملے پر عالمی برادری کی آنکھوں پر پٹی باندھ رہا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امریکا کی طرف سے آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دینگے،اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایران جوہری معاملے پر عالمی برادری کی آنکھوں پر پٹی باندھ رہا ہے،اس ہفتہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری معاملے پر ہونے والے مذاکرات سے قبل دونوں رہنماں نے آج ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

مزید : عالمی منظر