پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی انٹر ورسٹی مقابلوں میں شاندارکارکردگی

پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی انٹر ورسٹی مقابلوں میں شاندارکارکردگی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی طلبہ نے آل پاکستان انٹر ورسٹی کے مختلف مقابلوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ نیشنل یونیورسٹی لاہورمیں منعقدہ آرٹ گالا14 میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ جاوید اقبال، عمر بشیراور وقاص لیاقت نے بالترتیب پینٹنگ، سکیچنگ اور فوٹو گرافی میں پہلی پوزیشنز جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے حارث بھٹی نے و یڈیو گرافی میںدوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں منعقدہ 15ویں آل پاکستان تقریری مقابلوں اور پنجابی ٹاکرے میں یونیورسٹی لاءکالج کے سبطین رضا نے انگلش اور انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے یاسر رشید نے اردو تقریری مقابلوں میںبالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹیم ٹرافی اپنے نام کی۔ اس کے علاوہ سی ایم ایچ لاہور میں ہونے والی سی ایم ایچ ڈیبیٹنگ چمپئن شپ میں یونیورسٹی لاءکالج کے عاصم بوٹا نے پنجابی تقریر میں پہلی پوزیشن جبکہ ایف سی کالج لاہور میںمنعقدہ ویڈیو گرافی /شارٹ فلم مقابلوں میں انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے حارث بھٹی نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4