گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں پانچ شاعروں کے اعزاز میں محفلِ شعر و سخن

گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں پانچ شاعروں کے اعزاز میں محفلِ شعر و سخن

لاہور (ادبی رپورٹر) گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے شعبہ اردو اور میڈیا کمیٹی کے اشتراک سے پانچ شاعروں کے اعزاز میں ایک محفلِ شعر و سخن کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر طاہر یعقوب نے کی جبکہ راحیلہ اشرف بیراجی، پروفیسر ڈاکٹر ایوب ندیم، ڈاکٹر ناصر بلوچ، اعجاز کنور راجا اور گلزار بخاری مہمان خصوصی تھے۔ محفل شعر و سخن میں مہمانوں سے ان کا بہت سا کلام سنا گیا ان کے علاوہ کالج کے اساتذہ عدنان محسن، عارف کلیم، ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد اور پروفیسر ظفر الحق چشتی نے بھی اپنی شاعری سنائی۔ نظامت کے فرائض شعبہ اردو کے استاد اور میڈیا کمیٹی کے انچارج پروفیسر ناصر بشیر نے انجام دئیے۔ محفل میں مختلف شعبوں کے اساتذہ کرام نے بطور سامع شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4