ادارہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ہیلتھ سائیکالوجسٹس کے کردار پر آگاہی سیمینار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ادارہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ہیلتھ سائیکالوجسٹس کے کردار پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، شوکت خانم میموریل ہسپتال میں ہیلتھ سائیکالوجسٹ ناصرہ حیات، اسسٹنٹ پروفیسر عاصمہ یوسف، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ معاشرے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے باعث ہیلتھ سائیکالوجسٹس کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر ناصرہ حیات اور عاصمہ یوسف نے انسانی صحت کو بہتر رکھنے کے لئے ہیلتھ سائیکالوجسٹس کے کردار پر روشنی ڈالی تقریب میں پروگرام کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر فاطمہ کامران ، عمامہ طارق ٹرینیز کو بھی سراہا گیا۔