11مئی کے احتجاج نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں،سرداد کامل عمر

11مئی کے احتجاج نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں،سرداد کامل عمر

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی )مانگا منڈی میں تحریک انصاف کے اسلام آباد ڈی چوک میں ہونے والے جلسہ کی کامیابی پر سردار کامل عمر نے اپنے موکل فارم پر شرکت کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا موکل فارم مانگا منڈی میں سابق ایم این اے تحریک انصاف کے سرگرم کارکن سردار کامل عمراور سابق ناظم سردار عاقل عمر نے ریلی میں شرکت کرنے والے اور جلسہ کی کامیابی پر درجنوں کارکنوں کو اکٹھا کرکے شکریہ ادا کیا اور ریلی کی قیادت کرنے والے کوآرڈینٹر چورہدی عار ف علی جٹ ،سابق ناظم چیئرمین میاں مختار احمد شیخ ،جاوید بشیر احمد خان ،مرزا ظہیر بیگ کے تعاون کرنے پر خصوصی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا آخر میں سردار کامل عمر نمائندہ روزنامہ ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کے احتجاج نے حکمرانوں کی نیندیں اڑ دیں ہیں کیوںکے موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہیںعوام کو مہنگائی سے نجات کےلئے تحریک انصاف ہی اقدامات کر سکتی ہے اس میں باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے اس وقت ملک میں ہر طرف مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے جب کہ میاں برادران سب اَچھاکاراگ گارہے ہیں عوام کے جلسہ میں شرکت کے ثابت کردیا ہے کہ قوم چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہے۔

۔

 اور انقلاب چاہتے ہیں سردار کامل عمر نے جلسہ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23مئی کو فیصل آباد کہ جلسہ میں درجنوں گاڑیوں کا قافلہ شرکت کرکے عمران خان کے جلسہ کو کامیاب کروانا عوام کی بہتری کےلئے ہے کیونکہ عمران خان جو بھی کررہے 20کڑور عوام کی بھلائی کےلئے کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4