جی سی یو نیورسٹی کے سابق وی سی کے خلافاندراج مقدمہ کی درخواست

جی سی یو نیورسٹی کے سابق وی سی کے خلافاندراج مقدمہ کی درخواست

لاہور(نامہ نگار)سابق آئی ٹی ڈائریکٹر نے جھوٹے مقدمات درج کروانے پر جی سی یو نیورسٹی کے سابق وی سی سمیت 4افراد کے خلاف سیشن عدالت میں اندارج مقدمہ اور 100ملین ہرجانے کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج قمر زمان نے 9جون کو گواہان کو طلب کرلیا ہے ۔ فاضل عدالت میں درخواست گزار سابق آئی ٹی ڈائریکٹرطارق ملک نے جی سی یو کے سابق وی سی آفتاب خالداور ان کے دیگر3ساتھیوں محمد سلیم خان، صاحبزادہ فیصل خورشید اور ڈاکٹر ماجد نعیم کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ افراد نے سائل کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جو کہ بعدازاں انٹی کرپشن نے جھوٹے ہونے کی بناءپر خارج کردیئے ۔مذکورہ افراد کی جانب سے سائل کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے جانے کی وجہ سے اسکا مستقبل بھی داﺅ پر لگ گیا ہے ۔لہذا عدالت چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے اور اسکے ساتھ ساتھ مذکورہ ہرجانے کی رقم کی ادائیگی کا بھی حکم دے جس پر فاضل جج نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4