امریکی اداکارہ کے کپڑوں میں گھسنے کی ناکام کوشش

امریکی اداکارہ کے کپڑوں میں گھسنے کی ناکام کوشش
امریکی اداکارہ کے کپڑوں میں گھسنے کی ناکام کوشش
کیپشن: US Adakara

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینز (نیوز ڈیسک) کینز فلم فیسٹول شاید فلموں کی دنیا کا مشہور ترین میلہ ہے۔ جو فرانس کے شہر کینز میں منعقد کیا جاتا ے۔ گزشتہ روز اس میلے میں اس وقت انتہائی عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شخص چھلانگ مار کر ’’ریڈ کارپٹ‘‘ پر آگیا اور امریکی اداکارہ کے کپڑوں میں گھسنے کی کوشش کرنے لگا۔ اس کوشش پر ’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن 2‘‘ میں کام کرنے والی اداکارہ ’’امیریکہ فیریرا‘‘ شدید گھبراہٹ کا شکار ہوگئی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس آدمی کو گرفتار کرلیا۔ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اس شخص کا مقصد کیا تھا اور کسی بات نے اسے ایسی حرکت پر مجبور کیا۔ اداکارہ نے سفید نگ کا ’’گاؤن‘‘ پہن رکھا تھا اور ابھی تک اس واقعہ پر 30 سالہ اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

مزید :

تفریح -