سام سنگ کی کامیابی کا راز کھل گیا

سام سنگ کی کامیابی کا راز کھل گیا
سام سنگ کی کامیابی کا راز کھل گیا

  

ہیتھرو (نیوز ڈیسک) اپنی مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے اور گاہکوں کو لبھانے کیلئے کمپنیاں کیا کیا نہیں کرتیں، لیکن عالمی شہرت یافتہ موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اس مقصد کیلئے دنیا کے معروف ترین ایئرپورٹ ٹرمینل پر قبضے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ برطانیہ کے ہیتھروایئرپورٹ کو دنیا کا معروف ترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ اپنے سمارٹ فون گلیکسی ایس 5 کی مشہوری کیلئے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ’’ٹرمینل 5‘‘ کو ’’ٹرمینل سام سنگ گلیکسی ایس 5‘‘ کا نام دے دیا جائے گا۔ دو ہفتے جاری رہنے والی اس مارکیٹنگ مہم میں اس ٹرمینل کے داخلی خارجی راستوں سے لے کر لاؤنج، اندرونی راستوں، مسافروں کے بیٹھنے کی جگہوں اور تمام اشتہاری سکرینوں پر سام سنگ کے اشتہار ہی نظر آئیں گے اور تو اور اس ٹرمینل کی ویب سائٹ کھولنے والے کسٹمرز کو بھی ٹرمینل کی روایتی ویب سائٹ کی بجائے سام سنگ گلیکسی ایس 5 کے رنگ میں ڈھلی ویب سائٹ نظر آئے گی۔

مزید : بین الاقوامی