مودی کا موڈ دیکھ کر بات کریں گے
لاہور(اے این این) مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین پاک بھارت تعلقا ت کے مستقبل پر نریندر مودی کا موڈ دیکھ کر بات کریں گے،دیکھنا ہو گامودی وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان کے ساتھ کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں،جن کے مطابق بے جی پی کو سادہ اکثریت مل گئی ہے،ان نتائج کے مطابق نریندر مودی اگلے بھارتی وزیر اعظم ہو سکتے ہیں،لیکن وہ متوقع بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا موڈ دیکھ کر بات کریں گے،ان کاکہناتھا ،دیکھنا ہو گا کہ نریندر مودی وزیراعظم بن کر پاکستان سے کیسے تعلقات رکھتے ہیں۔