بھارت بڑی طاقت بن کر ابھرے گا

بھارت بڑی طاقت بن کر ابھرے گا
بھارت بڑی طاقت بن کر ابھرے گا

  

                  نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیر اعظم نے بی جے پی کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھارت ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم ملک ہے جو مستقبل میں بڑی طاقت بن کر ابھرے گا،ہم نے اپنے دس سالہ دور میں عوام کی بھر پور خدمت کی ہے۔بطور وزیر اعظم قوم سے اپنے الوداعی خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہم کانگریس کی شکست اور بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی فتح کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔عوام کی رائے سب کو تسلیم کرنا ہو گی۔انھوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہماری نیک خواہشات بی جے پی اور نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں بھارت کے مستقبل کے لئے پر امید ہوں ،توقع ہے نئی حکومت بھر پور طریقے سے عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔ آج بھارت پہلے سے زیادہ طاقتورملک ہے، بھارت مستقبل میں مزید طاقتورملک بن کرابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے بہترمستقبل کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بھرپور خدمت کرنے کی کوشش کی۔ گزشتہ 10 برس کے دوران بھارت نے کئی شعبوں میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں جن پر بھارت کے عوام کو فخر ہونا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ میری زندگی اور دور حکومت عوام کے لئے کھلی کتاب ہے۔ واضح رہے کہ 7 اپریل سے 12 مئی تک ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں گزشتہ روز آنے والے سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتہ پارٹی اوراس کے اتحادی واضح اکثریت حاصل کرچکے ہیں جبکہ 2 مرتبہ لگارتار حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کو انتخابات میں تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : صفحہ اول