سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،گورنر چودھری سرور

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،گورنر چودھری سرور

لاہور( سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سفیر عبدالعزیز الغدیر(Abdul Aziz Al-Ghadeer)نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بطور سفارت ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل لاہور میں بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب و چیئرمین انٹر فیتھ کونسل پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی طرف سے پاکستان سے سبکدوش ہونے والے سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الغدیر(Abdul Aziz Al-Ghadeer)کے اعزاز میں دیئے جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات صدیوں پرانے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سفیر عبدالعزیزالغدیر کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو بہت وسعت ملی ہے۔

مزید : صفحہ آخر