اداکار محمود خان کو 80 ہزار روپے کاامدادی چیک دے دیا : رانا ارشد

اداکار محمود خان کو 80 ہزار روپے کاامدادی چیک دے دیا : رانا ارشد

لاہور(کامرس رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت، اطلاعات و امور نوجوانا ن رانا ارشد نے کہا ہے کہ مزاحیہ اداکاری کرنے والے فنکار محمود خان کو حکومت پنجاب کی طرف سے 80 ہزار روپے کا چیک دے دیا گیا ہے، ان کا علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کرائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور ان کا وظیفہ 5 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 15 ہزار ماہانہ کر دیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر