کراچی،مختلف پولیس مقابلوں میں 6 مبینہ ملزمان ہلاک، تاجر بازیاب

کراچی،مختلف پولیس مقابلوں میں 6 مبینہ ملزمان ہلاک، تاجر بازیاب

کراچی(آن لائن )کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک تاجر کو بازیاب کروا لیا جب کہ کارروئی کے دوران 4 مبینہ اغواکار بھی مارے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 روز قبل کراچی سے اغوا کئے گئے تاجرکی رہائی کے لئے اغوا کاروں نے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ پولیس اور سی پی ایل سی سپر ہائی وے پر انڈسٹریل ایریا کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 اغوا کاروں کو ہلاک کر دیا جب کہ مغوی تاجر کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس نے مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیں جب کہ ان کے قبضے سے سے کلاشنکوف، ریپییٹر اور ایک ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لئے 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ایک اورکارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چاکیواڑہ اورسنگولین میں بھی 2 ملزمان کو ہلاک کردیا، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔

تاجر بازیاب

مزید : صفحہ آخر