وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوری اور لائن لاسز کم کر رہے ہیں ،عابد شیر علی

وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوری اور لائن لاسز کم کر رہے ہیں ،عابد شیر علی

 فیصل آباد(این این آئی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم کر رہے ہیں ،فیسکو ہیڈ کواٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر نے کہاکہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کا دورہ کر رہا ہو ۔ فیسکو کی کارکردگی سب سے اچھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہم چلائیں گے جس میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ کس علاقے میں کتنی بجلی چوری ہو رہی ہے ¾ تحریک انصاف کے فیصل آباد جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ دھوبی گھاٹ میں صرف نواز شریف ہی جلسہ کر سکتے ہیں یہ شہر صرف مسلم لیگ کا شہر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے قومی اداروں کیساتھ ہے ، ہم امن چاہتے ہیں اور میڈیا کی آزادی بھی ضروری ہے۔

مزید : صفحہ آخر