ہائیکورٹ نے خیرپور ٹامیوالی میں دوست پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ہائیکورٹ نے خیرپور ٹامیوالی میں دوست پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے خیرپور ٹامیوالی میں دوست پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن بہاولپور کوکاروائی اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیر پورٹامیوالی کے رہائشی تیس سالہ فاروق احمد اور بتیس سالہ کامران کی گہری دوستی تھی مگر کچھ عرصہ قبل دونوں میں جھگڑے کی بناءپر انکے تعلقات کشیدہ ہوگئے اورایک دن کامران نے فاروق پر تیزاب پھینک دیاجس سے فاروق بری طرح جھلس گیا۔ متاثرہ شخص کوتشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے ملزم کامران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مگر وہ تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر