بھارتی یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بننے والا پاکستانی نوجوان وطن واپس پہنچ گیا
لاہور( اے این این ) بھارتی یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بننے والا پاکستانی نوجوان وطن واپس پہنچ گیا۔ پتو کی کارہائشی علی حسن رضابھارتی ریاست تامل ناڈوکی یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کررہاتھا۔ علی حسن رضا کا کہنا ہے کہ اس پر تشدد میں مذہبی انتہاپسندی کاعنصرنہیں،اللہ کاشکر ہے کہ اپنے پیروں پرچل کرواپس آگیا۔ علی حسن کے مطابق وہ 2 سال بھارت میں رہا، اس پر کوئی مسئلہ نہیں تھا، کبھی احساس نہیں ہوا کہ کسی دوسرے ملک میں رہ رہاہوں، بھارت میں تشدد کا واقعہ ایک ہولناک خواب تھا۔ علی حسن رضاکو نامعلوم افراد نے تشدد کانشانہ بنایاتھا۔
پاکستانی نوجوان