،سائنسدانوں نے جوا جیتنے کی سائنس بتا دی

،سائنسدانوں نے جوا جیتنے کی سائنس بتا دی

لندن (نیوز ڈیسک) کھیل میں جیت اور ہار تو ہوتی ہے لیکن اگر جیت پر جیت ہی ہوتی جائے تو اس کا مزہ ہی اور ہے اور اگر آپ مسلسل جیت کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو اس کیلئے سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق سے فائدہ اٹھائیے جس کے مطابق درست فیصلہ اس کو ممکن بناسکتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے ریاضی دانوں نے یہ معلوم کیا ہے کہ اگر آپ جیت جاتے ہیں تو رکئے مت بلکہ اگلی گیم کی طرف بڑھئیے کیونکہ ایک دفعہ جیتنے کے بعد اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ آپ اگلی گیم میں زیادہ بہتر اور محفوظ چال چلیں گے جو کہ آپ کی مزید جیت کا باعث بنے گی۔ یعنی جیت کے بعد یہ مت سوچئے کہ اگر اب کھیلنا بند کردیا جائے تو آپ بطور فاتح مزہ لیتے رہیں گے اور آپ کا مخالف شکست کی اذیت سے دوچار رہے گا بلکہ آپ مزید کھلیں اور ایک فتح کی بجائے مسلسل فتح کا مزہ لیں۔ ہارنے والوں کیلئے ان سائنس دانوں کا مشورہ ہے کہ ہار کے بعد غصے میں آکر دوبارہ دوبارہ کھیل جاری رکھنے پر اصرار نہ کریں بلکہ وقفہ لیں اور سکون کریں اور بعد میں کسی وقت دوبارہ کھیلیں۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ جوئے کے کھیل کے حوالہ سے مسلسل جیت کی بات خصوصی طور پر درست ہے۔

مزید : صفحہ اول