،ایپل اور گوگل میں جنگ بندی کا اعلان
سان فرانسسکو (بیورورپورٹ) ٹیکنالوجی کی دنیا دو بڑی کمپنیوں گوگل اور ایپل نے سمارٹ فون ٹیکنالوجی کے حقوق کے متعلق ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائی ختم کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی دنیا کی ایک عظیم قانونی جنگ کا اختتام کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان دونوں کمپنیوں نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ دونوں کمپنیوں نے ٹیکنالوجی کی ملکیت کے حقوق سے متعلق معاملات کو جھگڑوں سے بچانے کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایپل کمپنی گوگل کے اینڈرائڈ سافٹ ویئر کو اپنے سمارٹ فون میں استعمال کرتی ہے اور ان دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے کے خلاف ٹیکنالوجی چرائے جانے کے الزامات کے تحت درجنوں مقدمات شروع کررکھے تھے۔ دونوں کمپنیوں نے واشنگٹن کی فیڈرل اپیل کورٹ نامی عدالت میں درخواست دی کہ ان کے ایک دوسرے کے خلاف دائر کئے گئے کیس ختم کردئیے جائیں۔ تاہم ایپل کی طرف سے سام سنگ کے خلاف کی جانے والی اسی نوعیت کی قانونی کارروائی جاری رہے گی۔