فوج سے یکجہتی کیلئے ق لیگ آج سڑکوںپر نکلے گی

فوج سے یکجہتی کیلئے ق لیگ آج سڑکوںپر نکلے گی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے آج صوبہ بھر میں ریلیاں نکالے گی۔ یہ ریلیاں پارٹی کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر نکالی جارہی ہیں ۔شیڈول کے مطابق شور کوٹ میں سابق ایم پی اے حافظ قمر حیات کاٹھیا کی قیادت میں صبح 10بجے سول ہسپتال سے تحصیل چوک،خانیوال میں سابق ضلع ناظم احمد یار ہراج کی زیر قیادت صبح 9بجے سول لانئز سے چوک منگلاں والا،بہاولنگر میں سابق ایم پی اے کاشف محمود کی زیر قیادت صبح11بجے ٹی ایم اے آفس مین باز ار فورٹ آباد سے ٹی ایم اے آفس ہارون آباد ،وہاڑی میں 10بجے سابق ایم این اے اظہر خان یوسفزئی اور چوہدری احسان چیمہ کی زیر قیادت مسلم لیگ ہاﺅس پراانا ڈاکخانہ سے پریس کلب ،ساہیوال میں صبح10بجے سید مبشر مصطفی شیرازی کی زیر قیادت کینال کالونی جھوگی چوک،کپتن میں محمد شاہ کھگہ اور احمد شاہ کھگہ ایم پی اے کی زیر قیادت صبح 9بجے کھگہ رائس ملز جمال چوک سے لیکر پریس کلب، سیالکوٹ میں چوہدری مقصود ،، علی اسجد ملہی، سلیم بر یار باﺅ رضوان کی زیر قیادت صبح 10بجے سبز پیر موڑ سے پریس کلب ،اوکاڑہ میں ایم این اے رائے اسلم کھرل کی زیر قیادت صبح 10بجے محبوب عالم چوک سے پریس کلب تک ریلی ہوگی ۔

ق لیگ

مزید : صفحہ آخر