ممکنہ سیلاب کا خطرہ، متاثر ہ اضلاع میں فوری جدید کشتیاں فراہم کی جائیں، سول ڈیفنس

ممکنہ سیلاب کا خطرہ، متاثر ہ اضلاع میں فوری جدید کشتیاں فراہم کی جائیں، سول ...

سرگودھا (آن لائن) محکمہ سول ڈیفنس نے صوبہ بھر میں آئندہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونیوالے اضلاع میں فوری طور پر کم از کم 5,5 جدید کشتیاں فراہم کریں تاکہ کسی بھی سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بروقت امداد فراہم کی جاسکے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں سول ڈیفنس کے پاس کشتیاں نہ ہونے کے سبب سیلابی صورتحال میں لوگوں کی مدد کرنا اور انہیں پانی سے نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر محکمہ سول ڈیفنس نے حکومت سے فوری طور پر تمام اضلاع میں5,5 کشتیاں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سول ڈیفنس

مزید : صفحہ آخر