،جرمنی امریکی خفیہ اداروں کے خلاف ڈٹ گیا

،جرمنی امریکی خفیہ اداروں کے خلاف ڈٹ گیا

برلن (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں پھیلے ہوئے خوفناک امریکی جاسوسی نیٹ ورک کے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آنے کے بعد دنیا کے کئی ممالک نے امریکی جاسوسی سے بچنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ جرمنی کی حکومت نے یہ اعلان کردیا ہے کہ ایسی تمام کمپنیوں پر پابندی لگادی جائے گی جو کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کو کوئی بھی ڈیٹا فراہم کریں گی۔ ان خفیہ ایجنسیوں میں خاص طور پر امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا ذکر کیا گیا ہے کیونکہ یہ ایجنسی اس وقت پوری دنیا کے ممالک کی بھرپور جاسوسی کررہی ہے۔ امریکی کمپنی کمپیوٹر سائنس کارپوریشن سمیت کئی کمپنیوں پر امریکی خفیہ ایجنسیوں کو جرمن شہریوں کی معلومات دینے کا الزام ہے۔ جرمن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایسی کمپنیوں کو کوئی سرکاری ٹھیکے نہیں دئیے جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول