ریلوے کے کرایوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سعد رفیق

ریلوے کے کرایوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سعد رفیق

لاہور( سٹا ف ر پو ر ٹر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،مسافروںکو موسم گرما کے آغاز پر انجنوں کے فیل ہونے کیوجہ سے جو تکلیف اور زحمت اٹھانا پڑی اس پر معذرت خواہ ہیں اور یہ موسم گرما محکمے کےلئے آخری موسم گرما ہوگا او ریہ لوٹ کر واپس نہیں آئے گا ، نئے لوکو موٹیو کے آنے سے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر چین سے درآمد شدہ نئے لوکو موٹیو کو جعفر ایکسپریس کے ساتھ لگانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ پاکستان میں درآمد شدہ لوکو موٹیو کے آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے ۔ چین سے آنے والے 14نئے انجن 2150ہارس پاور کے ہیں ان میں سے ایک لاہور راولپنڈی ریل کار کے لئے جبکہ 13کو کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرینوں کو پر لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کےلئے یہ موسم گرما آخری موسم گرما ہے اور اس سے پہلے جو ساٹھ سے ستر روز گزر گئے ہیں یہ وقت ریلوے پر کبھی واپس نہیں آئے گا ۔ ہمارے پاس جو لوکو موٹیو موجود تھے وہ ساری اپنی عمر پوری کر چکے ہیں اورہماری سر توڑ کوششوں کے باوجود جب یہ لمبے روٹ پر جاتے تھے تو شدید گرمی برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے فیل ہو جاتے تھے ۔ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں سے سفر کے دوران انجنوں کے فیل ہونے سے سخت موسم میں اٹھائے جانےوالی مشکلات اور زحمت پر معذرت خواہ ہے ۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر