چیئرمین نیب کاکیسوں میں تاخیرمیں کمی کیلئے نیاایکشن پلان جاری

چیئرمین نیب کاکیسوں میں تاخیرمیں کمی کیلئے نیاایکشن پلان جاری

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)نے کیسوں میں تاخیرمیں کمی کیلئے نیاایکشن پلان جاری کردیاہے ،ایکشن پلان کامقصدکیسوں میں انکوائری،تحقیقات اورعدالتی کارروائیوں میں تاخیرکی شرح میں کمی لاناہے ۔جاری پریس ریلیزکے مطابق چیئرمین نیب نے کیسزپرعملدرآمدکے مختلف مرحلوں میں بڑھتی ہوئی تاخیرکانوٹس لیتے ہوئے بیوروزکوہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں زیادہ فعال ہوں ۔چیئرمین نیب نے کیسوں میں تاخیرکوماہانہ بنیادوں پرکم کرنے کیلئے ایکشن پلان تیارکرلیاہے ۔پہلاپلان مئی کے مہینے کے لئے تیارکیاگیاہے ،نیب بیورونے ایکشن پلان پرعملدرآمدشروع کردیاہے ،نیب سے ریجنل دفاترکوجاری سرکولرمیں خدشات ظاہرکئے گئے ہیں کہ ٹیکس دہندگان کی طرف سے نیب پررقوم خرچ کرنے کے باوجودکیسوں میں تاخیرکم نہیں ہوئی جس سے تنظیم کی کارکردگی میں کمی ظاہرہوتی ہے ۔پلان کے مطابق نیب ونگزاوربیوروزکوہدایت کی گئی کہ وہ تحقیقاتی افسران پرکام کے مطابق دوبارہ سے ترجیح دیں وہ انکوائریاں اورتحقیقات جن پراسی فیصدکام مکمل ہوچکاہے ،اس ماہ کے اختتام تک ختم کئے جائیں ۔

ایکشن پلان

مزید : صفحہ آخر